ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

طالبان نےکبھی نہیں کہا خواتین کی تعلیم غیراسلامی یا اس پرپابندی ہے: افغان وزیرخارجہ

تازہ ترین 08th May 2023 238 مناظر

افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی نے لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں امیر خان متقی کا کہنا تھاکہ طالبان نے کبھی نہیں کہا کہ خواتین کی تعلیم غیراسلامی ہے یا اس پرپابندی ہے، خواتین کی تعلیم کے بارے میں صرف اتنا کہا گیا کہ اگلے احکامات تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ انہوں نےکہا کہ 14 ہزار خواتین ہیلتھ ورکرزسمیت مختلف شعبوں میں افغان خواتین کام کررہی ہیں، افغان خواتین اس وقت مختلف مدارس میں بھی زیر تعلیم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ کسی صورت پاکستان کی سرزمین پر خون خرابا اور بے امنی نہیں چاہتے، پاکستان اور افغانستان کو مسائل کے حل کیلئے لچک دکھا کر روشن مستقبل کے جانب بڑھنا ہوگا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ