پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

صدر عارف علوی کی وضاحت ان کی صدارتی منصب سبھالنے کی اہلیت پر ہی سوالیہ نشان ہے: شیری رحمان

تازہ ترین 20th Aug 2023 291 مناظر

کیا وہ یہ کہنا چاہتے کہ ان کی ناک کے نیچے بلز پر کوئی اور دستخط کرتا ہے؟ صدر کو مستعفی ہونا چاہئے

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے صدر عارف علوی کی وضاحت پر بیان ديتے ھوئے کھا ھئے کھ صدر عارف علوی کی وضاحت ان کی صدارتی منصب سبھالنے کی اہلیت پر ہی سوالیہ نشان ہے، کیا وہ یہ کہنا چاہتے کہ ان کی ناک کے نیچے بلز پر کوئی اور دستخط کرتا ہے؟ اگر ایسا ہی ہے تو صدر کو اس عہدے سے فوری طور پر مستعفی ہونا چاہئے، اگر آپ کا عملہ آپ کی کہنے میں نہیں تو آپ صدارتی منصب چھوڑ دیں، تحریک انصاف کی حکومت میں وہ صدر ہائوس کو آرڈیننس فیکٹری کے طور پر چلاتے رہے، کیا اس وقت بھی آرڈیننسز پر کوئی اور دستخط کر کے واپس کرتا تھا؟ صدر عارف علوی اپنے وضاحتی بیان کے بعد صدارت کے آئینی عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے،
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ