منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا

تازہ ترین 22nd May 2023 318 مناظر

وکیل کے مطابق اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد شیریں مزاری کوپنجاب پولیس لےکرگئی

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق رہائی کے احکامات موصول ہونے کے بعد شیریں مزاری کو رہا کیا گیا۔ وکیل شیریں مزاری انیق کھٹانہ کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیاگیا۔ وکیل کے مطابق اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد شیریں مزاری کوپنجاب پولیس لےکرگئی، انہیں کہاں لےکر گئے کچھ معلوم نہیں نہ پولیس نے بتایا۔ خیال رہے کہ شیریں مزاری کی رہائی کے احکامات لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے جاری کیے تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ