ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، ہم سکون سے سوتے ہیں: شرجیل میمن

سندھ 17th Mar 2026 358 مناظر
شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، ہم سکون سے سوتے ہیں: شرجیل میمن
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے گلشن معمار سے ٹاور تک الیکٹرک بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت جنگی صورتحال میں ہے اور پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف قربانیاں دے رہی ہے، انہی قربانیوں کی بدولت کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جس کی وجہ سے ہم آج سکون سے سوتے ہیں، اور ملک کا دفاع انتہائی مضبوط ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ