ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

شاہد آفریدی نے شاہین کو داماد منتخب کرنے کی وجہ بتادی

کھیل 27th Apr 2023 225 مناظر

ہماری فیملی ایک دوسرے کو نہیں جانتی تھی لیکن ہمارے بزرگ ایک دوسرے سے آگاہ تھے

شاہد آفریدی داماد شاہین آفریدی کے ہمراہ نجی ٹی وی شو کے مہمان بنے جس دوران میزبان نے شاہد آفریدی سے انشا کیلئے شاہین کے انتخاب پر سوال کیا. اس پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کے بزرگ اور شاہین کی فیملی کے بزرگ کئی عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے، ہماری فیملی ایک دوسرے کو نہیں جانتی تھی لیکن ہمارے بزرگ ایک دوسرے سے آگاہ تھے. انہوں نے کہاکہ شاہین کے والد اور والدہ مجھے اب اپنے والدین جیسے ہی لگتے ہیں لیکن رشتے سے قبل دونوں خاندان کے درمیان گیپ آگیا تھا،اس کے بعد جب شاہین نے پاکستان انڈر 19 کیلئے کھیلنا شروع کیا پھر میں ان کے بھائی ریاض کو بھی جانتا تھا، مجموعی طور پر پھر شاہین کی کرکٹ میں کارکردگی اور پھر فیملی نے بھی مجھے بہت متاثر کیا. سابق کپتان نے کہا کہ شاہین کے والدین 2 سال سے مجھ سے کہہ رہے تھے کہ انہیں انشا پسند ہے لیکن مجھے ہاں کرنے میں وقت لگا کیوں کہ بیٹی ایسی چیز ہے جس کیلئے آپ جلد اعتبار نہیں کرپاتے، مجھے بیٹیاں کبھی بوجھ نہیں لگیں لیکن شاہین کی اپنی ریپوٹیشن نے مجھے متاثر کیا ، سب نے مجھے یہی کہا کہ شاہین بہترین لڑکا ہے، عزت کرنے والا ہے جس پر میں نے ہاں کردی. ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے شاہین کو منع کیا ہوا ہے کہ مجھے سسر نہ کہیں.
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ