ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین 18th Feb 2025 295 مناظر
سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 30 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورس نے 17 فروری 2025 کو جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 30 خواج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 30 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے خارجی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔واضح رہے کہ 13 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں خارجی سرغنہ عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ