اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

سینٹرل پولیس آفس لاہور میں جعلی انسپکٹر خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

پاکستان 07th Jun 2023 295 مناظر

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نے پوسٹنگ کے لیے ملاقات کے لیے سکیورٹی حکام کو آگاہ کیا

سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) لاہور میں مسلح ہو کر آنے والی جعلی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ مریم سی پی او میں جعلی اے ایس پی بن کر آئی تھی، ملزمہ مریم گیٹ پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے ملاقات کا بتا کر اندر پہنچی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نے پوسٹنگ کے لیے ملاقات کے لیے سکیورٹی حکام کو آگاہ کیا، خاتون کے ساتھ جبران علی، شاہ زیب اور شاہ میر نامی ساتھی تھے۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ اعلیٰ افسر کے پوچھ گچھ کرنے پر خاتون مشکوک پائی گئی جس پر جعلی پولیس افسر بن کر سی پی او آنے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے پستول اور8 گولیاں بھی برآمد ہوئیں، ملزمان کو تھانہ انارکلی اور خاتون کو خواتین پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ