اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

سپریم کورٹ سے وضاحتوں کے بعد “گڈ ٹو سی یو” کی گونج اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی

تازہ ترین 17th May 2023 238 مناظر

فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج بھی چیف جسٹس آف پاکستان کے نقش قدم پر، سپریم کورٹ سے وضاحتوں کے بعد “گڈ ٹو سی یو” کی گونج اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی، فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت پر آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے آئی جی اسلام آباد سے مخاطب هوتے هوئے کها که آئی جی صاحب گڈ ٹو سی یو ، جج کے آئی جی سے مکالمہ پر کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کے قہقہے ، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے عمران خان کی پیشی پر گڈ ٹو سی یو کہا تو انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز عمران خان کو کہے گئے جملے کی وضاحت بھی کی تھی
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ