اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے انتخابی شیڈول کو جعلی قرار دے دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا شیڈول جعلی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ انتخابی شیڈول کے حوالے سے ترجمان کے علاوہ کسی اور کے بیان پر توجہ نہ دی جائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان نہ سمجھا جائے، الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا الیکشن شیڈول جعلی قرار
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا الیکشن شیڈول جعلی قرار