ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

سوات دھماکا: شہدا کی تعداد 18 ہوگئی، بارودی مواد ناکارہ بنادیاگیا

تازہ ترین 25th Apr 2023 412 مناظر

اسپتال رپورٹ کے مطابق دھماکےمیں18 افراد شہید اور 51 زخمی ہوئے

سوات: کبل سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18ہوگئی، جائے وقوعہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، گزشتہ شب 70 زخمیوں کواسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال رپورٹ کے مطابق دھماکےمیں18 افراد شہید اور 51 زخمی ہوئے، زخمیوں کو کبل اور سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ شدید جھلسے ہوئے زخمی کو پشاور برن سینٹرمنتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق شہید پولیس افسران میں سب انسپکٹرعبداللہ، اشرف علی اور اے ایس آئی شیر عالم شامل ہیں جب کہ سپاہی تاج محمد ،شیرولی ،خلیل رحمان، بخت روخان، عصمت علی اور فضل رزاق بھی شہدا میں شامل ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ