پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

سندھ ہائی کورٹ میں سمندر میں خام تیل اور صنعتی فضلہ کے اخراج کے خلاف داخل درخواست پر سماعت

سندھ 05th Apr 2023 224 مناظر

ٹریٹمنٹ پلانٹ کے معائنہ کی اجازت نہ دینے پر عدالت کا ڈی ایچ اے کے وکیل پر اظہار برہمی

سندھ ہائی کورٹ میں سمندر میں خام تیل اور صنعتی فضلہ کے اخراج کے خلاف داخل درخواست پر سماعت هوئی، ٹریٹمنٹ پلانٹ سے متعلق سیپا کی رپورٹ پیش ڪی گئی، وڪيل سيپا کا کهنا تها که چنکی منکی پر ایک ٹریٹمنٹ پلانٹ کا وزٹ کیا گیا ہے، گالف کلب پر لگے ٹریٹمنٹ پلانٹ کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے گئی، ٹریٹمنٹ پلانٹ کے معائنہ کی اجازت نہ دینے پر عدالت کا ڈی ایچ اے کے وکیل پر اظہار برہمی کيا، جسٹس عقیل عباسی کا کهنا تها که کون ہے انچارج کس نے روکا سیپا ٹیم کو ؟ کون ہے وہاں ؟ کوئی کرنل صاحب بیٹھے ہوں گے گالف کھیل رہے ہوں گے، سیپا حکام نے آگاهی ديتے هوئے کها که واٹر بورڈ کے دو ٹریٹمنٹ پلانٹ زیر تعمیر ہیں، تیسرا ٹی پی فور نہیں بن سکا ، ڈی ایچ اے حکام کو گالف کلب ٹریٹمنٹ تک سیپا ٹیم کی رسائی یقینی بنانے کا حکم، سیپا کو گالف کلب ٹریٹمنٹ پلانٹ کا معائنہ کرنے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، ے ایم سی اور واٹر بورڈ کے تحت زیر تعمیر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی بھی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم، عدالت نے سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ