ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں ہندو طلبہ کو سناتن دھرم کا نصاب پڑھانے کے لیے مراسلہ جاری

سندھ 03rd Jul 2026 174 مناظر
سندھ کے سرکاری اسکولوں میں ہندو طلبہ کو سناتن دھرم کا نصاب پڑھانے کے لیے مراسلہ جاری
کراچی (ویب ڈیسک): محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں ہندو طلبہ کو سناتن دھرم کا نصاب پڑھانے کے لیے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی نصاب کی مشیر فوزیہ خان کی جانب سے اس سلسلے میں تمام ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ ڈپٹی ایجوکیشن افسران (ڈی ڈی اوز) کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس فیصلے کے تحت تیسری سے پانچویں جماعت تک کے ہندو طلبہ کو اب سناتن دھرم سے متعلق نصاب پڑھایا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد اقلیتی طلبہ کو ان کے مذہب کے مطابق مذہبی تعلیم فراہم کرنا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ