اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

سندھ میں میرٹ کا مطلب پیسہ ہے: حسیب جمالی

سندھ 13th May 2026 260 مناظر
سندھ میں میرٹ کا مطلب پیسہ ہے: حسیب جمالی
کراچی: ہائی کورٹ بار کے صدر Haseeb Jamali نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو ایسی ریاست بنا دیا ہے جہاں ہر چیز فروخت کے لیے موجود ہے، یہاں تک کہ نوجوانوں کا مستقبل بھی بیچا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب میرٹ کا نام پیسہ اور سفارش بن چکا ہے، میرے خیال میں سندھ میں میرٹ کی تعریف ہی تبدیل کر دینی چاہیے تاکہ لوگوں کی یہ امید ہی ختم ہو جائے کہ یہاں کوئی کام ایمانداری سے بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی کرپشن اس وقت سندھ سیکریٹریٹ میں ہو رہی ہے، پہلے کبھی نہیں ہوئی، آپ کا جائز یا ناجائز کام پیسوں سے ہو جاتا ہے۔ حسیب جمالی کا کہنا تھا کہ سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ