اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

سندھ میں منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا: وزیر صحت کا دعویٰ

سندھ 27th Apr 2023 233 مناظر

کراچی: وزیر صحت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں منکی پاکس کا کیس رپورٹ ہونے کی تردیدکردی

کراچی: وزیر صحت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں منکی پاکس کا کیس رپورٹ ہونے کی تردیدکردی، وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں منکی پاکس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور کراچی ائیرپورٹ پر مسافر میں منکی پاکس کی علامات سے متعلق کوئی صداقت نہیں، انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ انتظامیہ کو تصدیق کے بغیرکسی قسم کی اطلاع جاری کرنےکا اختیار نہیں، محکمہ صحت تمام صورتحال کو ازخود مانیٹر کر رہا ہے لہٰذا منکی پاکس سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات فراہم کرنے سے گریز کیا جائے. وزیرصحت کا کہنا تھاکہ جناح اسپتال، چانڈکا میڈیکل اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کیے جاچکے ہیں جب کہ کراچی میں 20 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ تشکیل دیا گیا ہے.
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ