منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی

تازہ ترین 11th Apr 2025 396 مناظر
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی
پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، سعودی عرب نے مزید 10 ہزار اضافی عازمین کو حج کی اجازت دے دی ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستانی عازمین حج کے لیے حج کوٹہ میں اضافہ کی خصوصی درخواست کی تھی وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی کوششوں سے سعودی عرب نے پاکستان کے لیے مزید 10 ہزار حجاج کرام کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعودسے رابطہ کیا تھا اور پاکستانی عازمین حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی۔یہ درخواست ان شہریوں کے لیے کی گئی جو حج کی مقررہ آخری تاریخ گزر جانے کے بعد رجسٹریشن نہیں کرا سکے تھے، سعودی حکام نے پاکستان کی خصوصی درخواست قبول کرتے ہوئے پاکستان کے لیے حج کوٹے میں توسیع کی منظوری دے دی۔یہ اقدام دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان قریبی تعلقات، باہمی تعاون اور پاکستانی عوام کے لیے سعودی عرب کی خصوصی توجہ کا عملی اظہار ہے، اس اقدام کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج 2025کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ