ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

ساگر کمار ڈاکووں سے رہائی کے بعد سرداروں کے پاس قید ھئے: صحافی کا دعویٰ

تازہ ترین 12th Sep 2023 347 مناظر

ساگر کمار کو سلیم جان اور احسان مزاری نے حراست میں لے رکھا ہے

کراچی (ویب ڈیسک) کشمور سے اغوا ہونے والے ساگر کمار کو ڈاکو سے بازیاب کروانے کے بعد سلیم جان اور احسان مزاری نے حراست میں لے رکھا ہے۔ ایسا دعویٰ امریکا میں مقیم صحافی امتیاز چانڈیو نے کیا ہے۔ امتیاز چانڈیو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک آڈیو لیک کی ہے جس میں انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ کشمور کا یرغمال ساگر کمار ڈاکوؤں سے بازياب ھونے کے بعد سلیم جان اور احسان مزاری کی تحویل میں ہے جو انہیں رہا نہیں کر رہے۔ اب مزاری سرداروں نے اپنے تمام لوگوں کو لائسنس یافتہ اور بغیر لائسنس کے اسلحے کے ساتھ فوری پہنچنے کا حکم دیا ہے، اب یہ نیا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ ملک کے ادارے اور پولیس خاموش ہے۔ امتیاز چانڈیو نے اپنی پوسٹ میں ایک آڈیو بھی لیک کی ہے جس میں ایک نامعلوم شخص لائسنس یافتہ اور غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ مزاری برادری کے لوگوں کو مزاری سردار کا حکم سنا رہا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ