ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

سال کی پہلی مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو، کن علاقوں میں نظر آئے گی؟

سائنس اور ٹیکنالوجی 27th Feb 2026 426 مناظر
سال کی پہلی مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو، کن علاقوں میں نظر آئے گی؟
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والی سال کی پہلی مکمل چاند گرہن ملک کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھی جا سکے گی۔ پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 1 بج کر 44 منٹ پر ہوگا، 2 بج کر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا، 4 بج کر 34 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگی، 5 بج کر 3 منٹ پر ختم ہونا شروع ہوگی جبکہ شام 7 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی اور جنوبی امریکہ سمیت دیگر خطوں میں بھی دیکھی جا سکے گی
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ