پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

تازہ ترین 04th Dec 2023 401 مناظر

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر میڈیا کے نمائندوں کو بھی کوریج کے لیے جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم 12 دسمبر کو عائد کی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی کاپی پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کو فراہم کر دی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ