ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

رو س کا عسکری اہمیت کے حامل یوکرینی شہر پر قبضےکا دعویٰ

دنیا 21st May 2023 357 مناظر

سربراہ ویگنرگروپ کے مطابق ویگنرگروپ کے دستے 25 مئی سے باخموت سے واپسی شروع کردیں گے

رو س نے عسکری اہمیت کے حامل یوکرین کے شہرباخموت پر مکمل قبضے کا دعویٰ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رو س نے یوکرین کے شہر باخموت پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا ہے لیکن یوکرین کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ باخموت شہرپر قبضہ نہیں ہوا، روس کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باخموت شہر یوکرینی فوجیوں کی رسدکا اہم مرکز سمجھا جاتا تھا، جس پر روس کے نیم فوجی دستے ویگنر گروپ نے قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ سربراہ ویگنر گروپ کا کہنا ہےکہ باخموت شہرپر مکمل قبضہ کر لیا گیا ہے، باخموت کا کنٹرول جلد روسی افواج کے حوالےکردیں گے۔ سربراہ ویگنرگروپ کے مطابق ویگنرگروپ کے دستے 25 مئی سے باخموت سے واپسی شروع کردیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ