اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

رونالڈو نے میچ کے دوران ’’سجدہ‘‘ کرکے دنیا کو حیران کردیا

کھیل 24th May 2023 289 مناظر

رونالڈو گول اسکور کرنے کے بعد اپنے ٹریڈ مارک اسٹائل میں ’سیو‘ (جشن منانے کا انداز) اپناتے تھے تاہم گزشتہ روز انہوں نے سجدہ کیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں گول اسکور کرنے کے بعد ’’سجدہ‘‘ کرکے دنیا کو حیران کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرستیانو رونالڈو سعودی پرو لیگ کے دوران الشاب کے خلاف گول اسکور کرنے کے بعد ساتھ کھلاڑیوں کے ساتھ سجدہ کررہے ہیں جس کی پر تمام کھلاڑی تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ رونالڈو گول اسکور کرنے کے بعد اپنے ٹریڈ مارک اسٹائل میں ’سیو‘ (جشن منانے کا انداز) اپناتے تھے تاہم گزشتہ روز انہوں نے سجدہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ