اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

رنبیر کپور کی نئی فلم مہنگی ترین فلم بن گئی

شوبز 15th May 2024 390 مناظر

رنبیر کپور کی نئی فلم مہنگی ترین فلم بن گئی

ممبئی (ویب ڈیسک)اداکار رنبیر کپور کی آنے والی فلم بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کی نئی فلم رامائن کا بجٹ 835 کروڑ بھارتی روپے (100 ملین ڈالر) تک پہنچ گیا ہے جس کے بعد یہ فلم بالی ووڈ کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ہے۔ فلم کے لیے اب تک سب سے زیادہ معاوضہ رنبیر کپور کا ہے جب کہ فلم کی تیاری میں 600 دن لگے ہیں، فلم جون کے آخر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے، کاسٹ میں رنبیر کپور کے ساتھ لارادھاتا اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کے کچھ مناظر کی شوٹنگ کے بعد ہدایت کار نے فلم کی شوٹنگ سٹوڈیو میں خفیہ طریقے سے کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے انتہائی مہنگے اور پرتعیش سیٹس لگائے گئے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ