اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

رشمیکا مندانہ کی قابل اعتراض ویڈیو کا معاملہ، ملزم کا سراغ لگا لیا گیا

شوبز 16th Nov 2023 362 مناظر

رشمیکا مندانہ کی قابل اعتراض ویڈیو کا معاملہ، ملزم کا سراغ لگا لیا گیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی غیر اخلاقی ڈیپ فیک ویڈیو کے معاملے میں دہلی پولیس نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کا سراغ لگا لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے ایک 19 سالہ نوجوان سے رشمیکا منڈنا ڈیپ فیک ویڈیو کیس میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ نوجوان نے پہلے اس ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیا اور پھر اس ویڈیو کو دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔
پوچھ گچھ کے دوران نوجوان نے دہلی پولیس کو بتایا کہ اس نے رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈاؤن لوڈ کی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ