اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

راحت فتح علی خان نے دبئی میں اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کی

شوبز 22nd Jul 2024 223 مناظر
راحت فتح علی خان نے دبئی میں اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کی

راحت فتح علی خان نے دبئی میں اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کی

کراچی؛ معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے دبئی میں گرفتاری کی خبر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں راحت فتح علی خان نے دبئی میں اپنی گرفتاری کی تردید کی۔ راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں گانے کی ریکارڈنگ کے لیے دبئی آیا ہوں، سب کچھ ٹھیک ہے، افواہوں پر توجہ نہ دیں، ایسا کچھ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی ایئرپورٹ سے راحت فتح علی خان کی گرفتاری کی خبر سامنے آئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ راحت فتح علی خان کو گرفتار کرکے برج دبئی تھانے میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے دبئی میں ان کے خلاف شکایت درج کرائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان اپنے ایک کنسرٹ کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ راحت فتح علی خان نے چند روز قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو جھگڑے کے بعد برطرف کردیا تھا، راحت فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ