اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

دیپیکا پڈوکون نے اپنی فلم کے لانچ ایونٹ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ راز کهل گيا

شوبز 20th Jul 2023 281 مناظر

سپراسٹار ون ڈیزل کے ساتھ ’XXX: RETURN OF XANDER CAGE‘ سے کیا تھا۔

سان ڈیاگو: بالی وڈ دیوا سپراسٹار دیپیکا پڈوکون نے اپنی نئی آنے والی میگا فلم ’پروجیکٹK‘ کے لانچ ایونٹ میں شرکت نہیں جو سان ڈیاگو کومک کون فیسٹیول کے موقع پر منعقد کیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ نے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ہالی وڈ میں رائٹرز اور فنکاروں کی جانب سے جاری ہڑتال کی وجہ سے کیا کیوں کہ وہ خود بھی امریکا میں اس تنظیم کی ممبر ہیں۔ سان ڈیاگو کومک کون فیسٹیول کے موقع پرابھاس اور کمل ہاسن نے فلم ’پروجیکٹK‘ کا آفیشل ٹائٹل اور ٹریلر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق ہالی وڈ میں اداکاروں کی نمائندہ تنظیم ’SAG-AFTRA‘ نے اپنے ممبران کو پابند کیا ہے کہ وہ ہڑتال کے دوران کسی فلم کی بھی تشہیری مہم میں شرکت نہیں کریں گے۔ انڈیا کی جانب سے صرف دیپیکا پڈوکون نے ہی ہالی وڈ کے ساتھ اظہار یکجہتی نہیں کیا بلکہ اس سے قبل پریانکا چوپڑا بھی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرچکی ہیں۔ واضح رہے کہ دیپیکا نے اپنا ہالی وڈ ڈیبیو 2017 میں سپراسٹار ون ڈیزل کے ساتھ ’XXX: RETURN OF XANDER CAGE‘ سے کیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ