ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے

تازہ ترین 17th Mar 2025 356 مناظر
دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے
نصیر سومرو سات فٹ نو انچ قد کے حامل تھے اور پاکستان کے دراز قد افراد میں شمار کیے جاتے تھے دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور سانس کی تکلیف اور جوڑوں کے درد میں مبتلا تھے۔ 56 سالہ نصیر سومرو نے اپنی طویل القامتی کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ وہ سات فٹ نو انچ قد کے حامل تھے اور پاکستان کے دراز قد افراد میں شمار کیے جاتے تھے۔ اس سے قبل پاکستانی عالم چنا طویل القامت ہونے کا اعزاز رکھتے تھے، جن کے انتقال کے بعد نصیر سومرو منظر عام پر آئے۔ بعد ازاں، یہ اعزاز ملتان کے ضیا رشید کے حصے میں آیا، جو آٹھ فٹ قد کے حامل ہیں۔ نصیر سومرو کا تعلق سندھ کے ضلع شکارپور سے تھا، تاہم وہ کراچی میں مقیم تھے اور قومی ہوا بازی ادارے پی آئی اے میں ملازمت کرتے تھے۔ ماضی میں نصیر سومرو اپنی بیماری کے باعث جعلی خبروں کا شکار بھی ہو چکے تھے۔ مئی 2019 میں سوشل میڈیا پر ان کی موت کی افواہ گردش کرتی رہی، تاہم بعد میں فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ