خود کو سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل ظاہر کرنے والا ملزم پکڑا گیا
خود کو سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل ظاہر کرنے والا ملزم پکڑا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلسازی میں ملوث ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم فیض علی سید سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل ہونے کا بہانہ کرتا تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان واٹس ایپ کے ذریعے مختلف سرکاری افسران کو فون کرکے دھمکیاں دیتے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف پورے ملک میں جعلسازی کے تحت مقدمات درج ہیں۔