پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

خواتین خوبصورت لڑکیوں کی تعريف نہیں کرتیں: طوبہ انور

شوبز 31st Jan 2024 180 مناظر

خواتین خوبصورت لڑکیوں کی تعريف نہیں کرتیں: طوبہ انور

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ طوبہ انور نے کہا ہے کہ خواتین کم خوبصورت خواتین یا لڑکیوں کی تعریف کرتی ہیں جبکہ مرد اچھے انداز میں تعریف کرتے ہیں اور ان کا تعریف کرنے کا انداز بھی مختلف ہے۔ طوبہ انور نے حال ہی میں ایک مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف مسائل پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں توبہ انور نے دعویٰ کیا کہ لوگ انہیں ان کی آواز اور آنکھوں کی وجہ سے پہچانتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب وہ ماسک یا نقاب پہن کر گھر سے باہر نکلتی ہیں تو لوگ انہیں ان کی آواز اور آنکھوں کی وجہ سے پہچانتے ہیں۔ طوبہ انور نے کہا کہ عام طور پر خواتین خوبصورت لڑکیوں یا خواتین کی تعریف نہیں کرتیں اور اگر کرتی ہیں تو بہت کم کرتی ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ