اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

حیدرآباد کے بعد سکھر میں بھی پی پی کے ارسلان شیخ بلامقابلہ میئر منتخب

سندھ 14th Jun 2023 195 مناظر

کراچی میں میئر کے انتخابات کل 15 جون کو ہو رہے ہیں جس کیلئے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

حیدرآباد کے بعد سکھر میں بھی پیپلزپارٹی کے میئر و ڈپٹی میئر بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کے ارسلان شیخ بلامقابلہ میئر سکھر منتخب ہوگئے۔ پی پی کے ڈاکٹرارشد مغل بلا مقابلہ ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔ ارسلان شیخ دوسری بار سکھر کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔ قبل ازیں پیپلزپارٹی کے امیدوار کاشف شورو حیدرآباد کے میئر اور صغیر قریشی ڈپٹی میئر منتخب ہوئے۔ واضح رہے کہ کراچی میں میئر کے انتخابات کل 15 جون کو ہو رہے ہیں جس کیلئے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ