جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

حکومت نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کر دی

تازہ ترین 28th Jul 2024 317 مناظر
حکومت نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کر دی

حکومت نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہتے ہیں معاملات بات چیت سے حل کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ذہن میں صرف تین چیزیں ہیں، پہلی ترجیح غریبوں کے بچوں کو روزگار دینا، دوسری مہنگائی کا بوجھ کم کرنا اور تیسری غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ کس نے کیا کیا؟ کسی نے سنا ہے کہ مہنگائی کیسے ختم ہوگی؟ چند روز قبل ایک ٹرینڈ بنایا گیا کہ کپتان نہیں، پاکستان نہیں، ملک دشمن عناصر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، پاکستان ہم سب کا ہے، عمران خان تحریک انصاف کا مقابلہ اسٹیبلشمنٹ سے کر رہے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ