ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

حرا جمشید نے کامیابی کے ساتھ اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع کیا

پاکستان 16th Apr 2026 392 مناظر
حرا جمشید نے کامیابی کے ساتھ اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع کیا

یہ تحقیق ڈاکٹر اُمِ کلثوم کی زیرِ نگرانی مکمل کی گئی

پشاور، حرا جمشید نے کامیابی کے ساتھ اپنے پی ایچ ڈی مقالہ بعنوان"جسمانی معذوری کے حامل افراد میں ذہنی صحت اور زندگی کے اطمینان پر لچک (Resilience)، معذوری کو قبول کرنے اور سماجی تعاون کے اثرات کا کامیاب دفاع کیا۔ یہ تحقیق ڈاکٹر اُمِ کلثوم کی زیرِ نگرانی مکمل کی گئی۔ ان کا اوپن ڈیفنس 14 اپریل 2026 کو شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے ڈی وی سی ہال میں منعقد ہوا۔ مقالہ کا بیرونی جائزہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل ملک (نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجی، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد) نے لیا۔ تقریب میں ڈاکٹر روبی بلال، کنٹرولر امتحانات، سمیت مختلف شعبہ جات کے معزز اساتذہ کرام نے شرکت کی، جس نے اس موقع کو ایک اہم علمی تقریب بنا دیا۔ محترمہ حرا جمشید کی تحقیق ذہنی صحت اور معذوری کے شعبے میں ایک اہم اضافہ ہے، جس میں خاص طور پر لچک، معذوری کو قبول کرنے اور سماجی تعاون کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔ جامعہ کی جانب سے محترمہ حرا جمشید کو اس نمایاں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جاتا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ