اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

جی ایچ کیو حملہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین 05th Jul 2023 278 مناظر

مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کو جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے دو مقدمات میں نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقدمات میں نئی دفعات کے اضافے کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کو منصوبہ ساز کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔ دفاعی وحساس تنصیبات پر حملوں کی مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی دفعات شامل کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر گرفتاری کی صورت میں حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کے الزامات عائد کیے جائیں گے اور زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ