ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6 فوجی جوان شہید، 4 دہشت گرد مارے گئے

تازہ ترین 22nd Aug 2023 349 مناظر

اسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید اور 4 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا موثر انداز میں سراغ لگایا اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ