جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

جماعت اسلامی نے کراچی تاکشمور سندھ میں بااختیاربلدیاتی نظام کا مطالبہ کردیا

تازہ ترین 14th Sep 2025 451 مناظر
جماعت اسلامی نے کراچی تاکشمور سندھ میں بااختیاربلدیاتی نظام کا مطالبہ کردیا

بیرونی امداد کے آسرے پر سندھ کو ایک بارپھرڈبودینے کی تیاری کرنے والے حکمران اللہ کی پکڑ سے ڈریں، کاشف سعید شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے سندھ کی تعمیر وترقی کے لیے کراچی تاکشمور سندھ میں بااختیاربلدیاتی نظام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18سال سے صوبہ پربرسراقتدار پیپلزپارٹی نے سندھ میں تباہی وبربادی کے سواکچھ نہیں دیا ہے۔بیرونی امداد کے آسرے پر سندھ کو ایک بارڈبودینے کی تیاریاں کرنے والے حکمران اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے ڈریں۔پارٹی چیئرمین کا وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل کرنے کا مطالبہ سمجھ سے باہر ہے۔یہ سیلاب متاثرین کی مدد کانہیں بلکہ اس کی آڑ میں کرپشن اورلوٹ مارکا وژن ہے۔ لگتا ایسے ہے کہ حکومت پارٹی چیئرمین کی قیادت میں سندھ کی مکمل تباہی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔پچھلے سیلا ب متاثرین کے لیے 21لاکھ گھربناکردینے کا دعویٰ بھی جھوٹ پر مبنی ہے۔حکومت سندھ عوام کو بہکاری بنانے ،ڈاکوراج کے حوالے کرنے نہیں بلکہ انہیںاپنے پاﺅں پرکھڑاکرنے کے لیے روزگار،امن اورصحت وتعلیم کی بنیادی سہولیات فراہم کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں قباءآڈیٹوریم نظم صوبہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں سندھ کی سیاسی وسیلابی صورتحال سمیت تنظیمی ودعوتی امورپرغور اورآئندہ کی منصوبہ بندی کی گئی۔اجلاس میں صوبائی نائب امراءپروفیسرنظام الدین میمن،منعم ظفرخان،حافظ نصراللہ چنا،نائب قیمین ودیگرذمے داران بھی موجود تھے۔#
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ