جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

جادوگری کے الزام پر ہجوم کا حملہ، خاتون اور کمسن بچے کو زندہ جلا دیا گیا

تازہ ترین 19th Feb 2026 473 مناظر
جادوگری کے الزام پر ہجوم کا حملہ، خاتون اور کمسن بچے کو زندہ جلا دیا گیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں جادو کرنے کے الزام میں ایک خاتون کو اس کے ایک سالہ بچے سمیت زندہ جلا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست Jharkhand کے مغربی ضلع West Singhbhum میں 32 سالہ خاتون اور اس کے کمسن بچے کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ Kumar Dungi تھانے کی حدود میں واقع ایک گاؤں میں رات گئے متاثرہ خاتون کے گھر کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا اور شور شرابا کرنے لگا۔ پولیس کے مطابق جب خاتون کا شوہر گھر سے باہر نکلا تو مشتعل افراد نے حملہ کر دیا اور خاتون اور اس کے ایک سالہ بچے پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے باعث دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حملے میں خاتون کا شوہر بھی زخمی ہوا، جس نے اگلے روز پولیس میں واقعے کی شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق شوہر کی شکایت پر چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خاتون پر جادوگری کا الزام لگایا گیا تھا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ