جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

ثنا میر نے نئی تاریخ رقم کر دی: پہلی پاکستانی خاتون آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

کھیل 10th Jun 2025 398 مناظر
ثنا میر نے نئی تاریخ رقم کر دی: پہلی پاکستانی خاتون آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو بین الاقوامی سطح پر ایک بڑا اعزاز حاصل ہوا ہے، وہ پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں جنہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی اور کھیل سے باہر خواتین کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ اب وہ اُن لیجنڈری کھلاڑیوں کے گروپ کا حصہ ہیں، جن میں ایم ایس دھونی، ہاشم آملہ اور میتھیو ہیڈن جیسے نامور کھلاڑی شامل ہیں۔ خواتین کرکٹ کے لیے راہ ہموار کرنے والی شخصیت ثنا میر نے نہ صرف میدان میں اپنی مہارت سے دنیا کو متاثر کیا، بلکہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کو فروغ دینے میں بھی ایک نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی جدوجہد اور کامیابیاں نئی نسل کی کھلاڑیوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ایک خواب کی تعبیر اس تاریخی موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ یہ اُن کے لیے ایک خواب جیسا لمحہ ہے جو حقیقت میں بدل گیا۔ آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت ان کی کرکٹ کے میدان میں خدمات کا عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ