تھائی وزیراعظم کی مضبوط امیدوار کے ہاں الیکشن سے 2 ہفتے قبل بیٹے کی ولادت
36سالہ پیٹونگ تارن شیناوترا کے ہاں الیکشن سے دو ہفتے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے
تھائی لینڈ میں ہونے والے عام انتخابات میں وزیراعظم کے عہدے کی مضبوط امیدوار 36 سالہ پیٹونگ تارن شیناوترا کے ہاں الیکشن سے دو ہفتے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے. غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے اور پیٹونگ تارن شیناوترا وزیراعظم کے عہدے کی مضبوط امیدوار ہیں. وہ سابق تھائی وزیر اعظم تھاکسن شیناوترا کی بیٹی ہیں اور تھائی پارلیمنٹ میں اکثریتی جماعت کی سربراہ ہیں. تھائی لینڈ کی وزارت عظمیٰ کی امیدوار کے ہاں الیکشن سے 2 ہفتے قبل بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل ان کی ایک بیٹی بھی ہے.