اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

تھائی لینڈ میں فواد خان کا اہلیہ کو برتھ ڈے پارٹی سرپرائز

شوبز 24th May 2023 296 مناظر

احمد علی بٹ نے تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں

کراچی: پاکستان کے مایہ ناز اداکار و گلوکار فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف فواد خان کی سالگرہ منانے کیلئے تھائی لینڈ میں قریبی دوستوں کے ساتھ سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا۔ صدف فواد خان کی سالگرہ کی تقریب میں اداکار احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ، فلمساز نینا کاشف اور عمارہ حکمت، سٹرنگز کے سابق بینڈ میٹ فیصل کپاڈیہ اور ان کی اہلیہ سیما ہیرانی کپاڈیہ بھی موجود تھے۔ احمد علی بٹ نے تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ، “سالگرہ مبارک ہو، صدف۔ اس خوبصورت ماحول میں آپ اور اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگا۔”
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ