اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

تعلیم شادی سے زیادہ اہم: دلہن عروسی لباس میں امتحان دینے پہنچ گئی

دنیا 19th May 2023 274 مناظر

بی اے فائنل ایئر کی طالبہ کرشنا راجپوت دلہن کے لباس میں سوشیالوجی کا پیپر دینے آئی

بھارت میں دلہن کیلئے شادی سے زیادہ امتحانات اہم ہوگئے، دلہن شادی والے دن عروسی لباس میں ہی پرچہ دینے پہنچ گئی۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں کلاس روم میں بیٹھی طالبات اس وقت حیران ہوگئیں جب ایک طالبہ دلہن بنی پرچہ دینے پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بی اے فائنل ایئر کی طالبہ کرشنا راجپوت دلہن کے لباس میں سوشیالوجی کا پیپر دینے آئی، یہ پرچہ 4 مئی کو ہونا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ ملتوی ہوا اور پیپر کی نئی تاریخ 16 مئی آئی جس دن اس کی شادی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ