جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

تحریک انصاف کے 14 سابق ٹکٹ ہولڈرز نے اپنا گروپ بنالیا

پاکستان 08th May 2023 256 مناظر

ذرائع کے مطابق ناراض سابق ٹکٹ ہولڈرز نے بلال اسلم بھٹی کی رہائشگاہ پر آج اجلاس بلالیا

پاکستان تحریک انصاف کے سابق 14 ٹکٹ ہولڈرز نے اپنا گروپ بنالیا۔ ذرائع کے مطابق ناراض سابق ٹکٹ ہولڈرز نے بلال اسلم بھٹی کی رہائشگاہ پر آج اجلاس بلالیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلال اسلم، سلمان شعیب، خالدگھرکی، ارشاد ڈوگر، طارق ثنا باجوہ، طارق سعادت، ضمیر، علی محمدخان، جاویدانور،امین ذکی اوردیگرشریک ہونگے۔ سابق ٹکٹ ہولڈرز نے عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کے وکیل انس ہاشمی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی میں نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کرنے والے مزید ارکان سے رابطے کیے گئے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ