جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

تحریک انصاف کا میئر کراچی کیلئے حافظ نعیم الرحمان کی حمایت کا اعلان

تازہ ترین 20th May 2023 262 مناظر

پیپلز پارٹی4 بار بلدیاتی انتخاب سے پیچھے بھاگی، اب عجلت میں میئرکا انتخاب کرانا چاہتی ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میئرکراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف میئرکراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کرےگی۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی میئر کراچی کے انتخابی عمل میں پری پول رگنگ کر رہی ہے، منتخب بلدیاتی نمائندگان کو سندھ پولیس کے ذریعے اغوا کرایا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی4 بار بلدیاتی انتخاب سے پیچھے بھاگی، اب عجلت میں میئرکا انتخاب کرانا چاہتی ہے، بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے ان کو اغوا کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کر چکی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ