بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالے کو قتل کردیا
مقتول عظمت کی لاش ٹی ایچ کیو ٹیکسلا منتقل کر دی گئی ہے جب کہ پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔
راولپنڈی: تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالے کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ملزم محمود نے فائرنگ کرکے ایک شخص عظمت کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول عظمت ملزم محمود کا سالا تھا۔ قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
مقتول عظمت کی لاش ٹی ایچ کیو ٹیکسلا منتقل کر دی گئی ہے جب کہ پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔