اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

بھینسوں کے تبیلے میں گھسنے پر جھگڑا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دنیا 14th Sep 2023 377 مناظر

ڈانگی اور پلواڑی برادری کے دو افراد میں بھینسوں کے تبیلے میں گھسنے پر جھگڑا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھینسوں کے تبیلے میں گھسنے پر دو فریقین کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دتیا کے گاؤں رندا میں ڈانگی اور پلواڑی برادری کے درمیان لڑائی ہوئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تین روز قبل ڈانگی اور پلواڑی برادری کے دو افراد میں بھینسوں کے تبیلے میں گھسنے پر جھگڑا ہوا تھا، دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز دونوں فریقین ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ