جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

بھارت میں مسافر بس پل سے گر گئی، 22 افراد ہلاک

دنیا 09th May 2023 283 مناظر

پل پر ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہوگئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں مسافر بس پل سے گر گئی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 50 مسافر سوار تھے اور بس مدھیہ سے کھرون کی طرف جارہی تھی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور پل سے نیچے گر گئی۔ پولیس کے مطابق پل پر ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہوگئی اور پل پر حفاظتی جال توڑتے ہوئے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 22 افراد کے جاں بحق اور 20 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق جہاں حادثہ پیش آیا اس پل کے نیچے سے ندی بہہ رہی ہے تاہم دریا میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے یہ مکمل طور پر خشک ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ