ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

بھارت میں سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا ریکارڈ قائم

دنیا 10th Jun 2023 432 مناظر

اس اجتماعی شادی کی تقریب نے ایک دن میں سب سے زیادہ جوڑوں کی شادی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

بھارت میں سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع باران میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 2 ہزار 143 پسماندہ جوڑوں کی شادی کرائی گئی۔ مقامی ٹرسٹ کی جانب سے جوڑوں کی اجتماعی شادی کا انتظام کیا گیا جس میں مسلمان اور ہندو جوڑے شامل تھے۔ اجتماعی شادی کی یہ تقریب تقریباً 6 گھنٹے تک چلی جس میں 2 ہزار 143 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اس اجتماعی شادی کی تقریب نے ایک دن میں سب سے زیادہ جوڑوں کی شادی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ