اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

بھارتی اداکار کی بیٹی نے مبینہ خودکشی کرلی

شوبز 19th Sep 2023 324 مناظر

اداکار، میوزک ڈائریکٹر، گلوکار اور فلمساز وجے انٹونی کی بیٹی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار، میوزک ڈائریکٹر، گلوکار اور فلمساز وجے انٹونی کی بیٹی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی 16 سالہ بیٹی میرا ذہنی تناؤ کا شکار تھی، اس نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ چنئی شہر میں 18 ستمبر کی رات 3 بجے ان کی لاش ان کے گھر سے لٹکی ہوئی ملی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میرا چنئی کے ایک نجی سکول میں 12ویں جماعت میں زیر تعلیم تھیں۔ اطلاعات کے مطابق میرا کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وجے اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ