جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

بگ باس کی فاتح اداکارہ روبینہ دلیک کار حادثے میں زخمی

شوبز 11th Jun 2023 303 مناظر

ابھینو شکلا نے ٹوئٹ میں دو گاڑیوں کی تصاویر پوسٹ کیں جنہیں نقصان پہنچا تھا

بھارتی ڈراموں کی مایہ ناز اداکارہ اور رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کی گاڑی کو ممبئی میں حادثہ پیش آیا ہے، اداکارہ اس وقت صدمے کی کیفیت میں ہیں۔ روبینہ دلیک کی گاڑی کو 10 جون بروز ہفتے کو ٹرک نے ٹکر ماری جس کی اطلاع ان کے شوہر اداکار ابھینو شکلا نے ٹوئٹر پر دی، بعدازاں روبینہ نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔ ابھینو شکلا نے ٹوئٹ میں دو گاڑیوں کی تصاویر پوسٹ کیں جنہیں نقصان پہنچا تھا اور لکھا 'یہ ہمارے ساتھ ہوا، آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، فون میں مصروف ٹریفک سگنلز توڑنے والے احمقوں سے ہوشیار رہیں، روبینہ اس وقت گاڑی میں تھیں جسے طبی امداد کے لیے لے جایا گیا'۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ