ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

بچہ نماز کے دوران امام مسجد کے اندر جاپہنچا، امام کے حسن سلوک کی ویڈیو وائرل

دنیا 21st Jun 2023 220 مناظر

وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے امام مسجد کے حسنِ سلوک کو سراہا جارہا ہے۔

ترکیہ کے شہر استنبول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں امام مسجد اور کمسن بچے کے درمیان محبت بھرے لمحات دیکھے گئے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس ویڈیو میں بتایا گیا کہ یہ استنبول کی ویڈیو ہے جس میں ننھا بچہ نماز کے دوران ہی امام مسجد کے پاس پہنچ گیا۔ امام مسجد جو تلاوت کررہے تھے، بچے کی طرف متوجہ ہوئے، وہ بچے سے کھیلتے رہے اور ساتھ تلاوت بھی کرتے رہے۔ وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے امام مسجد کے حسنِ سلوک کو سراہا جارہا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ