ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ میں لانے کا فیصلہ

پاکستان 21st Feb 2024 343 مناظر

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ میں لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 23 فروری کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس نعیم اختر افغان کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کردیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری پر بھی غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت 3 ججز کی آسامیاں خالی ہیں اور 14 ججز فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ