ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی شاندار اور کامیاب کاروائیوں پر فوج اور سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر

پاکستان 01st Feb 2026 493 مناظر
بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی شاندار اور کامیاب کاروائیوں پر فوج اور سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں
پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر

ہماری فوج ، ادارے اور عوام پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے متحد اور متفق ہیں

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی شاندار اور کامیاب کاروائیوں پر فوج اور سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی اور صدر ویمن ونگ مسلم لیگ (ن) فرح ناز اکبر نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک افغانستان اور بھارت کے ان حملوں میں ملوث ہونا ان ملکوں کے لئے انتہائی شرمناک ہے۔ ۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے سیاسی ادارے اور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ دہشتگردی سے متاثر ہو کر زندگی کھونے والے تمام افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور دکھ ہے۔ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ