اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

بلاول بھٹو کا وفاق سے صوبوں کو مزید اختیارات دینے کا مطالبہ

تازہ ترین 05th Dec 2025 462 مناظر
بلاول بھٹو کا وفاق سے صوبوں کو مزید اختیارات دینے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاق سے صوبوں کو مزید اختیارات اور ذمہ داریاں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جناح اسپتال کراچی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق کو چاہیے کہ صوبوں پر اعتماد کرے اور انہیں مزید ذمہ داریاں سونپے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سروسز پر سیلز ٹیکس کی وصولی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور وفاق کی مالی مشکلات میں مدد کرنا چاہتی ہے۔ بلاول بھٹو نے این آئی سی وی ڈی کو صوبائی خود مختاری کی کامیاب مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دنیا کا سب سے بڑا دل کے علاج کا نیٹ ورک بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور کراچی کی مخیر کمیونٹی کے تعاون سے یہ ممکن ہوا۔ پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد محکمہ صحت صوبوں کے پاس آیا اور سندھ نے ثابت کیا کہ وہ وفاق سے بہتر طریقے سے اسے چلا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت وفاق کے لیے ٹیکس کلیکشن میں بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہے، حتیٰ کہ اگر ایف بی آر کا ہدف پورا نہ ہو تو صوبہ اپنی رقم سے کمی پوری کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ بلاول نے کہا کہ سابق وزیراعظم خود وفاق کے دیوالیہ ہونے کے دعوے کرتے تھے، لیکن پیپلز پارٹی نے سندھ میں عوام کو مفت اور معیاری علاج فراہم کرکے ثابت کیا کہ مضبوط نظام کیسے بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی کے مراکز سکھر، حیدرآباد، مٹھی، سیہون اور شہید بے نظیر آباد سمیت مختلف شہروں میں موجود ہیں اور کورونا کے دوران صوبے نے مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ